• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا کی جھوٹی خبر پر طالبہ زیادتی نہیں گھٹیا سازش کا شکار بنی، مریم نواز

لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی جھوٹی خبر پر طالبہ زیادتی نہیں گھٹیا سازش کا شکار بنی ، سوشل میڈیاپر اس کی ایسی خبر پھیلی، الزامات لگائے گئے اور کہانیاں گھڑی گئیں جس کاسرے سے کوئی وجود ہی نہیں تھا، سوشل میڈیا پر جھوٹے واقعہ پر طوفان اٹھایا گیا ۔

آئی سی یو میں زیر علاج بیٹی کو ریپ وکٹم بنا کر پیش کیا گیا ، تحریک انصاف نے دھرنوں میں ناکامی پر گھٹیامنصوبہ بنایا، طلبہ کو گمراہ کیا ،شنگھائی تعاون تنظیم کیخلاف سازش کی ، نیٹ ورک ڈھونڈ لیا، خود مدعی بنیں گے شواہد کھنگال کر طالبہ کی عزت اچھالنے والوں کو نہیں چھوڑ ینگے، ہتک عز ت قانون بھی جلد نافذ کر د ینگے ۔

واقعہ ہوا نہیں اور نہ ہی کوئی چشم دید گواہ ہے، پی ٹی آئی سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے چنگاری لگانے کا آغاز ہوا۔انھوں نےایک بار پھر تحریک انصاف کو دہشتگرد جماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے لاہور کے کالج میں مبینہ زیادتی کے واقعے پر انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔

 لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ 10 اکتوبر بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا لیکن اس روز بچی کالج میں تھی ہی نہیں ، ہم آج تک متاثرہ بچی کی تلاش میں ہیں، جس بچی کا نام لیا جا رہا ہے وہ 2 اکتوبر سے اسپتال میں زیر علاج ہے اور جس گارڈ پر الزام لگایا وہ چھٹیوں پر تھا، پولیس اسے سرگودھا سے گرفتار کرکے لائی اور وہ زیر تفتیش ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاپی ٹی آئی نے اس واقعے کو انتشار کے لیے استعمال کیا۔

اہم خبریں سے مزید