• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ نے مزید 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی کابینہ نےمزید5لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنےکی منظوری دیدی ۔ حکو متی ذرائع کے مطا بق وفاقی کابینہ نےچینی برآمد کرنےکی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظور کی۔ ذرائع کے مطا بق قیمتیں مقررہ بینچ مارک سےبڑھنے پرچینی کی برآمد فوری منسوخ کی جائےگی۔ برآمد شوگرملزمالکان کی جانب سے پیداوار21نومبر سےشروع کرنے سےمشروط ہوگی۔ برآمد کے لیےچینی کی ریٹیل قیمت کا بینچ مارک فی کلو 145 روپے پندرہ پیسےمقرر ہے۔ بینچ مارک سےریٹیل قیمت بڑھنےپر چینی کی برآمد فوری منسوخ ہوگی۔ شوگر ایڈوائزری بورڈکوچینی کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ صوبائی حکومتوں کوچینی کی قیمتوں کی نگرانی کرنےکا کہا گیا ہے۔شوگر ملزمالکان چینی کی فی کلو ایکس مل قیمت 140روپےسے نہ بڑھنےکویقینی بنائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید