ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت نے ملتان میں نادرہ آباد فیز 2 کی اصولی منظوری دیدی گئی،منصوبے پر 50 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ، اس سلسلے میں کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے نادرہ آباد فیز 2 سائٹ کا دورہ کیا،انہوں نے کہا کہ فیز2 کی تکمیل سے شہریوں کو آسان سفری سہولیات میسر ہوسکیں گی۔ کمشنر مریم خان کو فیز2 بارے بریفننگ دیتے ہوئے ایکسئن ہائ ویز غلام نبی نے بتایا کہ فیز میں مین کیرج وے، سروس لین، روڈ ورک کیا جائے گا۔50 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے منصوبے کو 8 ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔