ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے میاواکی جنگل کے پاس 300 پھلدار پودوں کا باغ لگوا دیا، معروف سماجی کارکن اظہر بلوچ کے تعاون سے 300 درخت لگائے گئے جب کہ ایس او ایس کے بچوں نے بھی پودے لگائے،اس موقع پر کمشنر مریم خان نے کہا کہ شہر میں جنگلات آکسیجن پاکٹس کا کام دیں گے، پی ایچ اے کو میاواکی جنگل بنانے کا ٹاسک سونپا گیا ہے، اس موقع پر سول سوسائٹی سے افراد اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔