• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیورٹی انتظامات کے ضمن میں بند سڑکیں کھول دی گئیں

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ، خصوصی نامہ نگار) شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے اختتام پر سکیورٹی انتظامات کے سلسلہ میں بند کی گئی سڑکیں کھول دی گئیں۔ راولپنڈی کی تمام شاہراہوں پر بدھ کی شام سے ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہوگئی۔اس حوالے سے سی پی اوراولپنڈی نے فول پروف انتظامات یقینی بنانے پر راولپنڈی پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ راولپنڈی کے شہریوں، تاجروں اور تمام سول سوسائٹی نے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جس کے لئے ان کے شکرگزار ہیں۔ راولپنڈی پولیس کی جانب سے پاک فوج، سکیورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس اہم ذمہ داری کو نبھانے میں راولپنڈی پولیس کا ساتھ دیا۔ دریں اثناء کانفرنس کے مہمانوں کی وفاقی دارالحکومت میں آمدورفت کے باعث بند کئے گئے اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے اورسری نگر ہائی وے پر بھی بدھ کو نماز مغرب کے بعد دونوں اطراف ٹریفک بحال کر دی گئی۔ ٹریفک پولیس کےمطابق جمعرات شام تک غیر ملکی مہمانوں کی مکمل روانگی تک سرینگر ہائی وے پرمختلف اوقات میں ٹریفک روکی جائے گی۔ سرینا ہوٹل کے سامنے سے بھارہ کہوکی جانب اوراسی طرح اسلام آبادکلب روڈ ، پارک روڈ کے راستے بھی عام ٹریفک کے لئے کھول دیئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید