• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرجا روڈ پر بڑھتی ہوئی تجاوزات دکانداروں کے نالوں پر بھی قبضے

راولپنڈی (جنگ نیوز) گرجا روڈ پر بڑھتی ہوئی تجاوزات سے عوام علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہو گئے۔ دکانداروں نے نالوں پر بھی قبضے جما لئے جبکہ انتظامیہ نے آنکھیں موند لیں۔ دو ماہ سے سوئی گیس حکام کی پائپ لائن کی توڑ پھوڑ سے سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں جبکہ ٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔ رہی سہی کسر ریڑھی بانوں نے پوری کر دی ہے۔ سوشل ویلفیئر ایکشن کمیٹی نے وزیراعلیٰ مریم نواز اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
اسلام آباد سے مزید