• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،رشتہ دینے سے انکار پر دوشیزہ قتل

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) رشتہ دینے سے انکار پر باپ بیٹوں نے شالے ویلی میں حملہ کر کے 17 سالہ دوشیزہ کے والد کو قتل اور والدہ کو شدید زخمی کردیا ، تھانہ نصیر آباد پولیس نے مقتول عبدالرحمن کے صاحبزادے عبیدالرحمن کی رپورٹ پر نور افضل اور اس کے بیٹوں اسد وقاص اور افضل کے خلاف قتل اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ، مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئی ہے جبکہ خاتون خانہ کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے ، مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے اپنے بیٹے افضل کے لیے مقتول کی بیٹی (ع ) کا رشتہ مانگا تھا مگر خاتون خانہ اور مقتول نے رشتے سے انکار کر دیا تھا جسے بےعزتی سمجھتے ہوئے نورافضل نے مقتول کے گھر پر حملہ کردیا اور للکارا کہ بچنے نہ پائیں اور دونوں میاں بیوی کو گولیاں مار کر لہو لہان کر دیا اور فرار ہو گئے۔
اسلام آباد سے مزید