اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر سے رابطوں پر اسلا م آباد پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اظہر محمود اور کانسٹیبل خالد محمود کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ قتل کے مقدمہ کی تفتیش کے دوران دونوں اہلکار قتل میں ملوث ملزم اور بدنام زمانہ منشیات فروش سے ٹیلی فونک رابطہ میں تھے۔ برخاست اہلکار اشتیاق عباسی کے قتل میں ملوث ملزم عامر عرف عامری سے رابطہ میں تھے۔اہلکاروں کو انکوائری میں قصوروار پائے جانے پرسزائیں سنائی گئیں۔