راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)ڈائریکٹر جنرل کنٹونمنٹ بورڈز اینڈ ملٹری لینڈز کی ہدایات پر راولپنڈی کینٹ بورڈ کا تجاوزات کے خلاف مسلسل آپریشن جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز،کالونی مصریال روڈ، چوہڑ بازار، رینج روڈ ویسٹریج بازار میں گزشتہ روز تجاوزات کے خلا ف گرینڈ آپریشن کیا گیا جس کےدوران دکانوں کے باہر سینکڑوں غیرقانونی شیڈ،تھڑے، سائن بورڈز،لوہے کے لگے جنگلے مسمارکردئیے گئے جبکہ فٹ پاتھوں اور دکانوں کے باہرپختہ تھڑوں کوبھی مسمارکیاگیا ۔