اسلام آباد(جنگ نیوز)سواں گارڈن کے رہائشیوں نے کہا ہے کہ ایچ بلاک پوری پوری رات لائٹ نہ ہونے پر احتجاج کی دھمکی دی ہے کہ کہ اگر سواں گارڈن نے ہمارا لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہ کرایا تو ہم ایسا احتجاج کرینگے اور اس کی تمام تر ذمہ داری سواں گارڈن کی انتظامیہ پر ہوگی۔ہم یہ اپنی پر زور اپیل سیاسی اورسماجی سے کرتے ہیں کہ پلازوں اور رہائشیوں کے ٹرانسفر علیحدہ کئے جائیں۔جتنی لوڈ شیڈنگ باقی بلاک میں ہوتی ہے اتنی ہمارے بلاک ایچ میں کی جائے۔