• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی ،اچار یونٹ سیل اور کیٹرنگ یونٹ کو جرمانہ

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈی جی آصف ڈوگر کی سربراہی میں ورکشاپ محلہ اور مری روڈ پر کارروائی کرتے ہوئےاچار یونٹ سیل اور کیٹرنگ یونٹ کو جرمانہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ورکشاپ محلہ میں موجود اچار یونٹ کو فوری طور بند کر دیا۔ 1200 کلو زنگ آلود اچار کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔ اچار یونٹ کو 1 لاکھ 50 ہزارروپے کا جرمانہ کیا گیا۔ مری روڈ پر موجود کیٹرنگ یونٹ کو ناقص انتظامات کی بنا پر 50 ہزارروپے کا جرمانہ کیا۔
اسلام آباد سے مزید