اسلام آباد ( آن لائن )صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات میں اتفاق کیا ہے کہ جمہوریت کیلئے تمام جاعتوں کو آگے بڑھنا ہوگا۔
دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ کی بالادستی ، مجوزہ آئینی ترمیم اور سیاسی جماعتوں کےموقف کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی اوراس موقع پر دونوں نے پارلیمنٹ کی بالادستی ،مجوزہ آئینی ترمیم اور اس پر ن لیگ ،پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے موقف کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق صدر نے ایس سی او سربراہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ آمد سے قبل صدر آصف زرداری سے یہ ملاقات کی جو ایوان صدر میں ہوئی ۔
ذرائع کے مطابق صدر ،وزیراعظم کا اتفاق تھا کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے تمام جماعتوں کو ملکر آگے بڑھنا ناگزیر ہے۔