• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا لارج اسکیل مینوفیکچرنگ سیکٹر اگست میں 2.65 فیصد سکڑ گیا

اسلام آباد (اسرار خان ) پاکستان کا بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ (ایل ایس ایم) سیکٹر اگست 2024 میں پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.65 فیصد سکڑ گیا، کیونکہ اہم صنعتیں بشمول ٹیکسٹائل، گاڑیاں، مشروبات، لوہا اور اسٹیل، سیمنٹ اور مشینری نے کم آؤٹ پٹ رپورٹ کیاہے ، جمعرات کو جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سالانہ سکڑاؤ کے باوجود، سیکٹر نے جولائی 2024 سے ماہانہ بنیادوں پر 4.68فیصد کی نمو ظاہر کی۔ تاہم، مینوفیکچرنگ کی سرگرمیوں کو اب بھی اہم چیلنجز کا سامنا ہے جو وسیع تر شعبہ جاتی نمو کو متاثر کر رہے ہیں۔ ایل ایس ایم سیکٹر پاکستان کی معیشت میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، جو ملک کی کل مینوفیکچرنگ کا 69.3 فیصد اور مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کا 8.2 فیصد حصہ دار ہے۔
اہم خبریں سے مزید