اسلام آباد (اسرار خان) ستمبر میں پاکستان کی ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 17.9 فیصد کا اضافہ، پی بی ایس کے مطابق ریڈی میڈ ملبوسات اسٹینڈ آؤٹ کیٹیگری جس میں 35فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، خام برآمدات میں کمی، سوتی دھاگے کی قیمت میں 54 فیصد کمی، خام روئی صفر پر پہنچ گئی، مشینری کی درآمدات میں اضافہ، ٹیکسٹائل آلات میں 42 فیصد، پاور گیئر میں 72 فیصد اضافہ، خوراک کی برآمدات مخلوط، چاول میں 49 فیصد اضافہ ہوا، لیکن مچھلی اور پھل میں کمی دیکھی گئی، پیٹرولیم کی درآمدات میں اضافہ: ایل این جی 24 فیصد بڑھ گئی، خام تیل کی قیمت میں 1 فیصد کمی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹیکسٹائل گروپ نے ستمبر 2024میں دوسرے مہینے کے لیے مضبوط کارکردگی دکھائی جیساکہ بیرون ملک اس کی فروخت 17.9 فیصد بڑھ کر 1.605 ارب ڈالر ہو گئی جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 1.36 ارب ڈالر تھی۔ ترقی کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ تمام ذیلی شعبوں میں، خاص طور پر تیار مصنوعات میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا، جبکہ نامکمل یا خام اشیاء کی برآمدات میں کمی آئی۔