اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) پاکستان کورواں مالی سال کے دوران افغانستان کےلیےبرآمدات بڑھانے میں زبردست کامیابی ملی -ستمبرمیں سالانہ بنیادوں پرافغانستان کے لیےپاکستانی برآمدات میں94فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر44فیصد کا بڑا اضافہ ہوا ہے جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی جولائی تا ستمبر میں افغانستان کے لیے برآمدات59 فیصد بڑھ گئیں ہیں۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات کاحجم 12کروڑ80 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ ستمبر2023 میں افغانستان کے لیے برآمدات 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تھیں جبکہ اگست 2024میں افغانستان کے لیے برآمدات کا حجم 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تھا-