• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہاں میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں، ڈپٹی کمشنر کوہستان

پشاور ( جنگ نیوز ) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے عوامی ایجنڈے کے تحت ڈپٹی کمشنر کولء پالس کوہستان اشتیاق احمد کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے زیر اہتمام وادی شراکوٹ میں 10 کلومیٹر میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں 110 ایتھلیٹس نے شرکت کی۔ ایونٹ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کولء پالس اشتیاق احمدتھے۔ ان کے ہمراہ ایڈشنل ڈپٹی کمشنر کولء پالس صادق احمد، اسسٹنٹ کمشنر پالس شکیل اکبر ، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر شرافت اور دیگر محکموں کے سربراہان ، پولیس کے جوان ، ریسکیو 1122 کے اہلکار اور کولء پالس کے مشران اور نوجوانان کی بڑی تعداد بھی موجود تھیں۔ ڈپٹی کمشنر کولء پالس اشتیاق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کولء پالس انتظامیہ نوجوانوں کو کھیل سمیت ہر شعبے میں بھرپور مواقع فراہم کررہی ہے۔
پشاور سے مزید