• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور پریس کلب میڈیا کرکٹ لیگ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ

پشاو ر(خصوصی نامہ نگار) پشاور پریس کلب کے زیراہتمام جاری میڈیا کرکٹ لیگ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا ، پی پی سی سپائیڈرز، پی پی سی مارخوراور پی پی سی سٹارزنے میچ جیت لئے۔پہلا میچ پی پی سی سپائیڈرز اور پی پی سی بہادر کے درمیان کھیلا گیا، بہادر نے پہلے بیٹنگ کی اور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 72رنز سکور کئے، محمود نے 36رنز، رفعت نے 12 رنز سکور کئے سپائیڈرز کی جانب سے نعیم بابر نے دو،واحداور وقار نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں سپائیڈرز نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا وقار احمد نے 20 رنز بنا،وقارنے 12 اور واحد نے 17 رنز بنائے۔ہارون نے دو جبکہ درانی اور سفیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔نعیم بابر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈڈدیا گیا۔دوسرا میچ پی پی سی مارخور اور پی پی سی ایگلز کے مابین کھیلا گیا ایگلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر66 رنز بنائے ، زرشاد 38 ،نواب شیر اور شبیر نے10، 10 رنز بنائے۔ مارخور کی جانب سے ارشاد نے تین اور ارشد یوسفزئی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں مارخور نے دو وکٹوں کے نقصان پرہدف پورا کیا، اجمل نے 21،یاسر نے 17 اور گل رحمان نے 15 رنز بنائے ،ارشاد میدانی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ تیسرا میچ پی پی سی سلطان اور پی پی سی سٹارز کے مابین کھیلا گیا جس میں سلطان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنائے ، ناصر نے 23 اور کبیر نے 20 اسکورکئے، جبکہ شہریار نے دو کٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پی پی سی سٹارز نےہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا ، بلاول نے 26 ،جبکہ ذیشان نے 17 رنز۔شہریار میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ امپایرنگ کے فرائض شکیل الرحمان اور ظہیر بابر نےانجام دیئے جبکہ عابد خان نے سکورنگ کی۔
پشاور سے مزید