پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ پر تیز رفتارمزدہ گاڑی نے 54سالہ شہری کو ٹکر مار کر ہلاک کردیا جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ حادثہ کوہاٹ روڈ پر کوہاٹ اڈہ کے سامنے پیش آیا ہے ، پولیس کے مطابق دوران گشت انہیں اطلاع ملی کہ ملزم ڈرائیور عصمت اللہ ساکن زنگی خیل انتہائی غفلت و بے احتیاطی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا اس دوران گاڑی نے 54سالہ مصری خان ولد خائستہ گل ساکن کگہ ولہ کو ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی جبکہ کرائم سین سے شواہد اکٹھے کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔