• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیٹ بینک آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء کی ہدایت دے، سرحد چیمبر

پشاور ( لیڈی رپورٹر )سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان نے حکومت اور سٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا میں چھوٹے پیمانے پر کاروبار و صنعتی ترقی کیلئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سمیت صوبے لینڈنگ کی شرح کو بہتر بنانے کے لئے کمرشل بینکوں کوخصوصی ہدایات جاری کریں تاکہ خیبر پختونخوا سے فلائٹ آف کیپٹل اور برین ڈرین کو روکا جاسکے۔ کمرشل بینکوں نے خیبر پختونخواکوریڈ زون ڈکلیئر کیا ہے جس کی وجہ سے بزنس کمیونٹی کو قرضوں کے حصول میں مشکلات اور دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن اس کے برعکس کمرشل بینکوں کی جانب سے مختلف فورم پر قرضوں کے حصول کیلئے بزنس کمیونٹی کو دعوتیں دی جاتی ہیں لہٰذا اس سٹیٹ بینک آف پاکستان کو چاہئے کہ وہ خیبر پختونخوا کو ریڈزون سے نکالنے کے لئے ہدایات جاری کریں۔
پشاور سے مزید