• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکیم سعید شہید کی برسی، ہمدرد شوریٰ اورنونہال اسمبلی کا اجلاس

پشاور( جنگ نیوز )وطن عزیز کے عظیم سپوت ،شہید ِپاکستان حکیم محمد سعید کے27 ویں یوم شہادت کی مناسبت سے ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ہمدرد شوریٰ اور ہمدرد نونہال اسمبلی پشاور کا مشترکہ خصوصی اور منفرد اجلاس گزشتہ روز سروسزکلب پشاور صدر میں منعقد ہوا جس کی صدارت سپیکر شوریٰ ہمدرد پشاور پروفیسر ڈاکٹر عدنان سرور خان نے کی جبکہ نظامت کے فرائض نونہال ایمان شہزاد نے سرانجام دئیے۔ اجلاس کا موضوع تھا’’شہید حکیم محمد سعید کے افکار، صاحب الرائے اور مستقبل کے معمار‘‘۔مذکورہ موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مختلف سکولوں کے نونہالان دُعا اسماعیل، محمد انشال خان ، ماہر علی ، سہیل اور میمونہ دائود نے کہا کہ حکیم محمد سعید شہید ایک ہمہ جہت، عہد آفریں اور تاریخ ساز شخصیت تھے، اُنہوں نے اپنی زندگی کو انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کر رکھاتھا ،اُنہوں نے بچوں کی علمی، فکری اور اخلاقی تربیت کیلئے ہمدرد نونہال جیسے مقبول رسالے کی بنیاد رکھی اور بزم ہمدرد کا آغاز بھی کیا، اُن کی تعلیمات اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی اور اُن کا نام تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائیگا۔
پشاور سے مزید