• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاضی فتح الباری کی گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات‘ امن و امان پر گفتگو

پشاور(جنگ نیوز)ادارہ فتح العلوم نواں کلی رستم کے مہتمم مولانا قاضی فتح الباری رستمی نے گزشتہ روز گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ساتھ گورنر ہاؤس میں ملاقات کی انہوں نے صوبےمیں امن و امان کے حوالے سے باہمی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک مذہبی وسیاسی جھگڑوں کا متحمل نہیںاور نہ ہی فروغی مسائل میں اختلافات کا متحمل ہے۔ہمیں چاہئے کہ ملک پاکستان اور صوبے کی ترقی کے لئے مل جل کر تمام اختلافات کا خاتمہ کر کے آگے بڑھیں۔اس موقع پر مذہبی سکالر مفتی قاضی ثمین احمد ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں خیبر پختونخوا ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔
پشاور سے مزید