• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوہ خاتون کا نادرہ کی جانب سے عائد کردہ جرمانہ معاف کر دیا گیا

پشاور(جنگ نیوز)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی مداخلت اور بروقت فیصلے کی بدولت حویلیاں کی رہائشی ایک بیوہ خاتون کا نادرہ کی جانب سے عائد کردہ جرمانہ معاف کر دیا گیا اور ان کا شناختی کارڈ بحال کر دیا گیا۔ وفاقی محتسب کے علاقائی دفتر ایبٹ آباد میں شکایت کنندہ خاتون نے دوہری شناختی کارڈ کے اجرا پر نادرہ کی جانب سے 10,000 روپے جرمانے کی شکایت درج کروائی تھی، جس کے باعث ان کا شناختی کارڈ معطل کر دیا گیا تھا۔شکایت موصول ہونے پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ایبٹ آباد نے فوری طور پر نادرہ کے افسران کو نوٹس جاری کیے اور معاملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی۔ کیس کی تفتیش اور سماعت مکمل ہونے کے بعد، وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے خاتون کے حق میں فیصلہ دیا
پشاور سے مزید