• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 110 دکاندار گرفتار

پشاور(وقائع نگار)صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاور نےایک ہفتے کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشی، کم وزن روٹی فروخت کرنے اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پربیشتر دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ پشاور نے حیات آباد، چارسدہ روڈ، جی ٹی روڈ، دلہ زاک روڈ،یونیورسٹی روڈ، سرکلر روڈ، اندرون شہر بازاروں اور دیگر علاقوں میں بازاروں کا معائنہ کیا۔کارروائیوں کے دوران گرانفروشی اور سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر 110 دکانداروں کو گرفتارکیا گیا جبکہ 54 دکانداروں کو مزید بہتری کے حوالے سے وارننگ دی گئی۔ان گرفتار دکانداروں میں قصاب، نانبائی، سبزی و پھل فروش اور دیگر شامل ہیں۔
پشاور سے مزید