پشاور (لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں پاکستان تحریک کے رہنماؤں اور کارکنان نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی مظاہرے سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ آئینی ترامیم کے خلاف اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے احتجاج کررہے ہیں،اس ترامیم کا اختیار اس حکومت کے پاس اب نہیں ہے، یہ غیر آئینی ترامیم ہے جبکہ اس کو لانے کیلئے غیر قانونی طریقہ اپنایا جارہاہے ۔