• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف پی سی سی آئی کے موجودہ صدر کی کارکردگی مایوس کن ہے، مرزا عبدالرحمان

پشاور(جنگ نیوز)معروف تاجر رہنما اور اٹک چیمبر آف کامرس کے بانی صدر مرزا عبدالرحمان نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے موجودہ صدر کے منفی رویے سے نہ صرف کاروباری برادری مایوس ہے بلکہ یہ اہم ادارہ تباہ بھی ہو رہا ہے۔انھوں نے صدر بننے کے بعد نو مہینوں میں سے تین ماہ بیرون ملک گزارے ہیں اور جب وہ اسلام آباد میں ہوتے ہیں وہ شام پانچ بجے دفتر آتے ہیں اور رات گئے گھر چلے جاتے ہیں۔ یو بی جی کے مرکزی رہنما اور کاروباری برادری انکے طرز عمل سے بہت مایوس ہے۔مرزا عبدالرحمان نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ غیر منتخب شدہ افراد کو تمام امور سونپ دئیے گئے ہیں منتخب نائب صدور کو کھڈے لائن لگا دیا گیا ہےجبکہ ایف پی سی سی آئی کیپیٹل آفس کسی تجارتی تنظیم کے دفترسے زیادہ مینا بازار لگتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے صدر نو میں سے تین ماہ بیرون ملک رہے ہیں جبکہ وہ لاہور، پشاوراورکوئٹہ کے دفاتر اور وفاقی چیمبر کے ہیڈ آفس بہت کم جاتے ہیں۔
پشاور سے مزید