• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زغفران کے بیج کی خریداری کا عمل ہفتے میں مکمل کیا جائے، وزیر زراعت

پشاور ( جنگ نیوز )خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت میجر (ر) سجاد بارکوال نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں ضلعی سطح پر جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جن میں محکمہ زراعت کی تمام ونگز کے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ممبران ہو ں۔ کمیٹی ضلعی سطح پر محکمہ زراعت کی تمام ونگز کے درمیان تعاون کرنے ا و رمشترکہ لائحہ عمل اپنانے میں مددگار ہوگی ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ زغفران کے بیج کی خریداری کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے اوراس کی کامیاب کاشتکاری اور پیداوار میں خاطر خواہ اضافے کے لئے موزوں زمین کا انتخاب کیا جائے نیز اس عمل کی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تاکہ زعفران کی کاشت بروقت ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت کی جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔
پشاور سے مزید