• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہکال، گھریلو تنازعہ پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے تہکال میں گھریلو تنازعے پر بیٹے نے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا ،قتل کا واقعہ مصلی گڑھی کے علاقے میں پیش آیا جہاں مدعی واحد ولد شاہ محمد نے تہکال پولیس کو بتایاکہ اس کا 63سالہ والد شاہ محمد اوراہلخانہ گھر میں موجود تھے اس دوران گھریلو تنازعے پر بھائی ساجد کا والد کے ساتھ جھگڑا ہوگیا، ملزم ساجد نے پستول نکال کر والد پرفائرنگ کردی جس سے وہ ماتھے پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ، انہیں فوری طبی امداد کیلئے خیبرٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے ۔مدعی نے بتایاکہ وجہ عناد گھریلو تنازعہ ہے ۔پولیس نے نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کردی جبکہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پشاور سے مزید