• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز رفتار طرز حکمرانی کو عوام میں بے حد پذیرائی ملی ہے، ڈپٹی کمشنر بٹگرام

پشاور(جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی قیادت میں ضلع بٹگرام نے انتظامی کارکردگی میں نمایاں بہتری کا مشاہدہ کیا ہے، جسے عوام اور حکومتی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔ موجودہ ڈپٹی کمشنر کے عہدہ سنبھالنے کے بعد صرف دو ماہ کے عرصے میں ضلع کی کارکردگی سابقہ کمشنرز کے دو سالہ عرصے سے بہتر رہی ہے۔عوامی شکایات کے فوری حل کی حکمت عملی اپناتے ہوئے، ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے ہر ایک مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عمل شروع کیا ہے۔ ایک ہی شکایت پر فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس تیز رفتار طرز حکمرانی کو عوام میں بے حد پذیرائی ملی ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بٹگرام میں اس سے قبل کبھی کسی افسر نے اس عہدے پر اتنی مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔
پشاور سے مزید