پشاور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ پشاور میں بی ایس کے مختلف پروگرامز میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا تحریری ٹیسٹ میں ساڑھے چار ہزار طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔ انٹری ٹیسٹ کے نتائج اتوار کی شام سے قبل ایٹا کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔ جامعہ پشاور پیر کی شام تک عبوری لسٹ جاری کرے گی جبکہ حتمی لسٹ جمعرات تک جامعہ پشاور کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائے گی۔ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق داخلوں کا آغاز پیر 28 اکتوبر سے کیا جائے گا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم قاضی نے طلباء وطالبات کی جانب سے نئے پروگرامز میں داخلوں کے لئے درخواستیں دینے پر مسرت کا اظہار کیا۔