• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1 بچی کے نام پر 3 بچیوں کی تصویریں لگائی گئیں: عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری ـــ فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری ـــ فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ 1 بچی کے نام پر 3 بچیوں کی تصویریں لگائی گئیں۔

عظمیٰ بخاری نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے لیے بچیوں اور ان کے اہلِ خانہ کی عزت کا خیال کر لیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کل 9 مئی پارٹ 2 والی لوٹ مار کی گئی۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ احتجاج کرنے والے بچے لیپ ٹاپ اور دوسری چیزیں ڈھونڈ رہے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ والدین، اساتذہ اور میڈیا کو اپنی ذمے داری پوری کرنی چاہیے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ بنگلا دیش ماڈل کی پاکستان میں اجازت نہیں دی جائے گی، کسی کو بغاورت کی کال دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈالرز کمانے اور ویوز لینے کے لیے ملک میں رونق میلہ لگایا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید