• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل سیکریٹری ایس بی سی اے یونین کا قتل، مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کراچی کی عدالت نے ایس بی سی اے فنکشنل لیبر یونین کے جنرل سیکریٹری کے قتل کے مجرم بابر سراج کو سزائے موت سنا دی۔

عدالت نے مجرم کو مقتول کے ورثاء کو 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم بھی دےدیا۔

عدالت کی جانب سے غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر مجرم کو 10 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ استغاثہ مجرم کے خلاف جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

پراسیکیویشن کے مطابق واقعہ 2019ء میں ایس بی سی اے کی کینٹین میں پیش آیا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں درج ہے۔

قومی خبریں سے مزید