• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈ کیس: بانیٔ پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی درخواستِ بریت، سماعت 24 اکتوبر کو مقرر

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دونوں کی بریت کی درخواستوں پر 24 اکتوبر کو سماعت نہیں ہوسکے گی۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواستوں پر سماعت کرنا تھی۔

اس سے قبل 9 اکتوبر کو جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی طبیعت ناسازی کے باعث سماعت نہیں ہو سکی تھی۔

واضح رہے کہ ڈویژن بینچ نے احتساب عدالت کو کیس کا حتمی فیصلے سنانے سے روک رکھا ہے۔

علاوہ ازیں توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت 22 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہو گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید