• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن فیصلہ نہ کرسکا

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں مخصوص نشستوں پر کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ 

مخصوص نشستوں سے متعلق قومی و پنجاب اسمبلی کے اسپیکرز کے خطوط کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں قانونی ٹیم نے انتخابات کے نگران ادارے کو الیکشن ایکٹ پر عمل اور معطل ارکان کو بحال کرنے کی تجویز دیدی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں اضافی مخصوص نشستیں حکمران اتحاد اور جے یو آئی کو دینے کے معاملے پر گفتگو ہوئی۔

حکمران اتحاد نے اضافی نشستوں پر نوٹیفائی اراکین کو اسلام آباد طلب کر رکھا ہے جہاں اسپیکر قومی اسمبلی کیساتھ ساتھ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی اضافی مخصوص نشستیں باقی جماعتوں کو دینے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا۔

اجلاس میں مخصوص نشستوں کے معاملے پر مشاورت مکمل کر لی گئی جہاں قانونی ٹیم نے کمیشن کو مخصوص نشستوں کے معاملے پرپارلیمان کے قانون پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔ 

ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے کہا کہ پارلیمنٹ کے منظور کردہ قوانین پر عمل ہر ادرے پر لازم ہے اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کاحکم موثر نہیں رہتا۔دوران اجلاس قانونی ٹیم کی مخصوص نشستوں پرمعطل ارکان بحال کرنے کی تجویز دی۔

ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں مخصوص نشستوں پر کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ الیکشن کمیشن کا آئندہ اجلاس (آج)ہفتہ یا (کل)اتوارکو دوبارہ ہونے کا امکان ہے۔

اہم خبریں سے مزید