• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر، سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر میں لوٹ مار کے دوران سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا،جبکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے،تفصیلات کے مطابق منور چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کی جانب سے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے راہگیر اویس ولد فیصل زخمی ہوگیا،اس موقع پر ریسٹیونٹ کے گارڈ نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوئوں پر فائرنگ کردی اور گولی ایک ڈاکو کو گردن پر گولی لگی جو اس کے چہرے سے پار ہوگئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ، ساتھی سمیر ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو کر فرار ہوگیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ،ایس ایچ او تھانہ گلستان جوہر پیر شبیر نے بتایا کہ ایک فیملی ریسٹورنٹ سے کھانا لیکر اپنی گاڑی میں سوار ہورہی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان لوٹنے کے لئے آئے جس پر فیملی کے مرد کی جانب سے ڈاکوئوں کے ساتھ مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اویس زخمی ہوگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید