• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس، چوری کے الزام میں گرفتار گھریلو ملازم کے کروڑوں کے اثاثوں کا انکشاف

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈیفنس سے چوری کے الزام میں گرفتار گھریلو ملازم کے کروڑوں کے اثاثوں کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس کے مطابق 45 ہزار ماہانہ تنخواہ پر ملازم کے 4بینک اکاؤنٹس اور اکاؤنٹس سے ایک کروڑ 86لاکھ کی ٹرانزیکشن کے شواہد ملے ہیں۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے ملزم نے چوری کی رقم سے کراچی میں فلیٹ، ہری پور اور اسلام آباد میں پلاٹ خریدے۔ ملزم کی ایک مسافر وین بھی ہے جو ہری پور روٹ پر چل رہی ہے۔ملزم سے ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا بھی برآمد ہوا ہے۔ملزم کو ڈیفنس کے رہائشی بزرگ جوڑے نے 8 برس قبل ملازمت پر رکھا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید