کراچی(نیوزڈیسک) کراچی ٹولز ڈائیز اینڈ مولڈز سینٹر(کے ٹی ڈی ایم سی )کو وزیراعظم کے یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ملک کے نمایاں اداروں میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ، ایوارڈ تقریب نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ،چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام، چیئرپرسن اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیو ٹیک سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نیو ٹیک سےادارےکے چیف ایگزیکٹو آفیسر منصور احمد نے ایوارڈ وصول کیا۔