کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کراچی میں جاری سیمینار سیریز کے دوسرے روز ہفتے کو "ذہنی صحت سے آگے: نئی جہتیں"کے عنوان سے فکری و علمی نشست کا انعقاد ہوا جس میں ادارے کے اساتذہ، سینئر و جونیئر ڈاکٹرز، ماہرینِ نفسیات، پینلسٹس اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی جامعہ کراچی کے شعبہ فلسفہ کے ممتاز ماہر پروفیسر ڈاکٹر عبدالوھاب سوری اور ہمدرد یونیورسٹی کے ڈین و ماہرِ نفسیات پروفیسر ڈاکٹر رضا الرحمٰن تھے جبکہ خصوصی شرکت سابق وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی پروفیسر سعید احمد قریشی، سابق ڈین جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر ڈاکٹر اقبال آفریدی اور ممتاز ماہرِ امراض اطفال پروفیسر ڈاکٹر اقبال احمد میمن نے کی۔ اس موقع پر اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر سلیم سڈل، پروفیسر محسنہ اور سیمینار سیریز کے روح رواں ڈاکٹر جاوید اکبر درس بھی موجود تھے۔