• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.28 فیصد اضافہ، 19 اشیائے ضروریہ مہنگی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ملک میں مہنگائی کی شرح میں ایک ہفتے کے دوران 0.28فی صد کا اضافہ ، 19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بھی بڑھ کر 15.02 فی صد ہو گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی گئی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے 9اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں کمی ہوئی جب کہ 23کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ 

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر کی قیمتوں میں26.24 فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں9.86 فیصددال چنا کی قیمتوں میں3.15 فیصد،آٹے کی قیمتوں میں2.10فیصد،ڈیزل کی قیمتوں میں 2.01 فیصد،ایل پی جی کی قیمتوں میں1.50 فیصد،سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں0.65فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں0.35 فیصد،لہسن کی قیمتوں میں1.31 فیصد،چکن کی قیمتوں میں0.96فیصد اور انڈوں کی قیمتوں میں0.68فیصد اضافہ ہوا۔اس کے برعکس آلو کی قیمتوں میں1.15 فیصد،پیاز کی قیمتوں میں7.02فیصد، چینی کی قیمتوں میں0.27 فیصد،کیلوں کی قیمتوں میں2.83فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں0.72 فیصد،باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں0.09فیصد اورگڑ کی قیمتوں میں1.82 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 0.27فیصداضافے کے ساتھ10.29فیصد، 17ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 0.28فیصداضافے کے ساتھ14.42فیصد رہی۔

اہم خبریں سے مزید