اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)وزیر اعظم شہباز شریف نے دو کمیٹیوں کو دوبارہ تشکیل دیا ہے پہلی ایران-پاکستان (آئی پی) گیس پائپ لائن کی اور دوسری چینی برآمد اور اس کی قیمت کی نگرانی کے لیے۔ اب دونوں کمیٹیوں کی سربراہی نائب وزیر اعظم سینیٹر اسحاق ڈار کریں گے۔
سرکاری ذرائع نے "دی نیوز" کو بتایا کہ ڈاکٹر مصدق ملک پہلے ان کمیٹیوں کی سربراہی کر رہے تھے۔ یہ ترقی دو، تین ہفتے پہلے ہوئی۔
اسحاق ڈار کو آئی پی گیس لائن کمیٹی کی سربراہی دینے کی وجہ یہ ہے کہ حال ہی میں ایران نے اس منصوبے پر عمل درآمد نہ ہونے کے بارے میں پیرس میں ثالثی عدالت سے رجوع کیا ہے، اور وزارت خارجہ اور پاکستان کے اٹارنی جنرل اس معاملے کو سفارتی اور قانونی پہلوؤںکو دیکھیں رہے ہیں، ذرائع نے بتایا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے 17 اکتوبر 2024 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، نائب وزیر اعظم، جو وفاقی وزیر خارجہ بھی ہیں کو وزیر پٹرولیم کی جگہ چینی برآمدات کی نگرانی کی کابینہ کمیٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے، ۔
واضح رہے کہ ایران نے پاکستان کے خلاف آئی پی گیس لائن منصوبے پر عمل درآمد نہ ہونے پر پیرس میں ثالثی عدالت سے رجوع کیا ہے۔
لہذا وزارت خارجہ اور پاکستان کے اٹارنی جنرل کو اس کیس کو سفارتی اور قانونی پہلوؤں پر سنبھالنے کی ضرورت ہے۔ رابطہ کرنے پر اٹارنی جنرل عثمان منصور نے کہا کہ وزیر پٹرولیم اب بھی آئی پی گیس لائن کی کمیٹی کا حصہ ہیں، لیکن اس کی سربراہی اب نائب وزیر اعظم (وزیر امور خارجہ) کرینگے۔