• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسودہ مل کر بنایا، پی ٹی آئی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، کامران مرتضیٰ

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ مسودہ مل کر بنایا ہے، تحریک انصاف کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ بچہ بچہ جانتا ہے کہ ان ترامیم کا مقصد جسٹس منصور کو چیف جسٹس بننے سے روکنا ہے۔چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن کر دیجئے اس میں ابہام دور ہوجائے گا،ن لیگ کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا کہ آئینی عدالت سے آئینی بینچ تک آنا ہمارے لیے بڑا مرحلہ تھا۔ جے یو آئی کے رہنما کامران مرتضیٰ نے کہا کہ آج جو مسودہ سامنے آیا ہے وہ ہم نے مل کر بنایا ہے جو ڈاکیومنٹ تیار ہوا ہے وہ سائیڈ لائن پر ہوا ہے کمیٹی پر نہیں ہوا ہے۔چیف جسٹس کی تعیناتی کے طریقے پر ہم بحث کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ نمبر گیم مسئلہ نہیں ہے مسئلہ سب کا اتفاق رائے ہونا ضروری ہے۔چیف جسٹس کے پینل پر ڈبیٹ ہوسکتی ہے یا جو پہلا بینچ بنے گا اس کے طریقہ کار پر بات ہوسکتی ہے۔تحریک انصاف اور حکومت دونوں کو ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔اس وقت حکومت اور اپوزیشن کے اراکین ہمارے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔میں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کا جو ردِ عمل محسوس کیا وہ مثبت تھا۔ تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ جب میں کمیٹی گیا تو چیئرمین کو مخاطب کر کے یہ بات کہی کہ ہماری پارٹی کے باقی ممبران مولانا فضل الرحمٰن کے ہاں بیٹھے ہیں مشاورت جاری ہے جیسے ہی کوئی حتمی بات آئے گی پھر ہم اس عمل کو آگے بڑھائیں گے۔ ایک پوائنٹ تھا کہ اوور سیز کو الیکشن لڑنے کا حق دیا جائے وہاں موجود لوگوں کا متفقہ معاملہ بن گیا کہ اس کو نہ نکالیں اس کو شامل کریں اس پر میرا بھی کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ضرور ڈالنا چاہیے ۔بحث جاری تھی کہ خورشید شاہ نے کھڑے ہو کر کہہ دیا کہ مسودہ منظور ہوگیا تب بھی میں اپنا نکتہ نظر پیش کیا اور ان کو نوٹ کروایا کہ میں آپ کے اس اتفاق رائے میں شامل نہیں ہوں، میں ذاتی حیثیت میں سمجھتا ہوں ایسی کوئی چیز بظاہر نہیں ہے جو ہمارے لیے مہلک ہو اور میں نے کہا اگر یہی ڈرافٹ تو ایک مہینے سے جو فسطائیت کا مظاہرہ ہو رہا ہے یہ کس لیے تھا۔اس جنگ کے ماحول میں جو ٹمپرچر تھوڑ ا بہت نیچے آیا ہے اس میں مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
اہم خبریں سے مزید