اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگلا چیف جسٹس ٹاپ تھری ہو گا یا ٹاپ فائیو ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا، ایسے عدالتی میکینزم کا تصور سامنے آ رہا ہے جو آئینی عدالت سے کچھ کم اور آئینی بینچ سے اوپر کا درجہ رکھتا ہو۔
ایک انٹرویو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ جو جج سپریم کورٹ میں باقی رہ جائیں گے وہ تاخیر کے شکار مقدمات دیکھ سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگلا چیف جسٹس ٹاپ تھری ہو گا یا ٹاپ فائیو ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا، آئینی بینچ میں اور اس کے اپیلٹ بینچ میں چاروں صوبوں کی نمائندگی ہونی چاہیے۔