• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں پولیو کے مزید تین کیسز سامنے آ گئے

کوئٹہ(نمائندہ جنگ) بلوچستان میں پولیو کے مزید تین کیسز سامنے آگئے صوبے پولیو وائرس کے کیسز کی تعداد 20ہوگئی محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پولیو کے تین نئے کیسز پشین چمن اور نوشکی میں رپورٹ ہوئے ہیں چمن میں نو ماہ پشین میں 18ماہ اور نوشکی میں پانچ سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہےتینوں بچے معذوری کا شکار ہوگئے ہیں ۔بلوچستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 20ہوگئی ہے جبکہ ملک میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد37ہوچکی ہے محکمہ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں پولیو کیسزمیں اضافہ تشویش کا باعث ہے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام مکاتب فکر افراد کو آگئے آنا ہوگا تاہم کیسز میں اضافے کے باعث پولیو وائرس پر قابو پانے اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے حوالے سے ازسرنو جائزہ لیا جارہا ہے اور ان وجوہات کی نشاندہی کی جارہی ہے کہ پولیو کیسز میں اضافہ کیونکر ہورہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید