• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے موجودہ فیملی پنشنرز کو 10 سال کی حد سے استثنیٰ دیدیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نےموجودہ فیملی پینشنرز کو10سال کی حد سےاستثنی دے دیا ۔فیملی پینشن کو 10 سال تک محدود کرنے کا اطلاق موجودہ فیملی پینشنرز پر نہیں ہوگا۔نئےرولز کا اطلاق 10ستمبر2024 یا اس کےبعد اہل فیملی ممبرزپر ہوگا، وزارت خزانہ نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں کو وضاحتی مراسلہ بھجوادیا۔ وزارت خزانہ نےگذشتہ ماہ10ستمبر کوجاری نوٹیفکیشن کی وضاحت میں یہ مراسلہ بھجوایا ہے۔ نو ٹیفیکیشن میں کہاگیا ہے کہ بہت سے لوگوں نے نئے فیملی پینشن قواعد کے اطلاق کے موثر بہ عمل ہونے کے بارے میں استفسار کیا ہے جس کی وضاحت کی جاتی ہے کہ نئےفیملی پینشن رولز کا اطلاق 10ستمبر2024یا اس کےبعد اہل بننے والےفیملی ممبرزپر ہوگا۔موجودہ فیملی پنشنرزپر نہیں ہوگا ۔ شریک حیات کی وفات یا اہل نہ ہونےکی صورت میں اہل فیملی ممبرزکو پینشن ملے گی۔ باقی ماندہ اہل فیملی ممبرزکو پنشن کی مدت کو 10سال تک محدود کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید