• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس چور کمپنیوں اور افراد کی فہرستیں تیار‘ آپریشن تیز

اسلام آباد(این این آئی) ٹیکس چور کمپنیوں اور افراد کی فہرستوں کی تیاری مکمل کرلی گئی ۔ ایف بی آر نے لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں آپریشن تیز کر دیا۔تمام متعلقہ کمشنرز ٹیکس بے ضابطگیوں پر نوٹسز جاری کریں گے۔حکام نے کہاکہ آئندہ نان ٹیکس پیئر کیلئے کاروبار کرنا،گاڑی ،گھر لیناممکن نہیں ہوگا ۔ذرائع نے بتایاکہ اب ٹیکس گوشوارے داخل نہ کروانا اور ٹیکس چھپانا ممکن نہیں رہے گا۔ذرائع نے کہاکہ پنجاب میں لاکھوں افراد کا رہن سہن بتاتا ہے کہ ٹیکس نہیں دیتے ، ٹیکس نہ دینے سے ہم ڈیفالٹ کے قریب پہنچے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید