• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد ایاز نے چیئرمین ارسا کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے چیئرمین عبدالحمید مینگل جو کہ ممبر ارسا بلوچستان بھی ہیں، نے ایک سال چیئرمین رہنے کے بعد اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ ان کی جگہ خیبر پختونخوا کے ممبر ارسا محمد ایاز جو کہ سیکرٹری ایگریگیشن ڈیپارٹمنٹ (کے پی) ہیں، نے چیئرمین ارسا کا گزشتہ روز چارج سنبھال لیا۔ وہ کے پی کے ممبر ارسا کی تعیناتی تک اس عہدہ پر اپنے فرائض انجام دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید