• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالج طالبہ سے زیادتی کا ثبوت نہیں ملا، خصوصی کمیٹی کی وزیراعلیٰ پنجاب کو رپورٹ

کراچی (نیوز ڈیسک) لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے زیادتی کے معاملے پر بنائی گئی خصوصی کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کردی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ طالبہ سے زیادتی کا ثبوت نہیں ملا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی سی یو میں رہنے والی لڑکی سمیت 28طلبا و طالبات کے انٹرویو کیے گئے، 2اکتوبر کو زخمی ہونے والی لڑکی کو گھر میں گرنے سے چوٹ آئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ رپورٹ کے مطابق کالج میں لڑکی سے زیادتی کا کوئی ثبوت نہیں ملا اور نہ ہی مبینہ زیادتی کا کوئی عینی شاہد ملا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے 28کے قریب طلبا اور طالبات کے انٹرویو کیے جس میں طلبا اور طالبات نے بیان میں ادھر ادھر سے سننا بتایا۔ رپورٹ کے مطابق آئی سی یو میں رہنے والی لڑکی سے بھی تفصیلی بات کی گئی، 2 اکتوبر کو زخمی ہونے والی لڑکی کو گھر میں گرنے سے چوٹ آئی۔
اہم خبریں سے مزید