• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنا ہوگا، کنور دلشاد

کراچی (ٹی وی رپورٹ)مخصوص نشستوں کا کیس، آٹھ ججوں کی دوسری مرتبہ وضاحت پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اب سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرنا ہوگا،سربراہ پلڈاٹ احمد بلال محبوب نے کہا کہ آٹھ ججز کے فیصلہ دینے کے بعد پارلیمنٹ میں نیا قانون بنایا گیا، مخصوص سیٹوں کی تقسیم ہونی چاہئے،سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ فریقین کو سنے بغیر وضاحت آنا میری سمجھ سے باہر ہے۔ سربراہ پلڈاٹ احمد بلال محبوب نے کہا کہ وضاحت الیکشن کمیشن نے خود مانگی تھی اس کے جواب میں آٹھ ججز نے وضاحت دی ہے،مخصوص نشستوں پر تفصیلی فیصلہ آچکاہے اس فیصلہ کے دفاع میں ججز کی رائے ہے، آٹھ ججز کے فیصلہ دینے کے بعد پارلیمنٹ میں نیا قانون بنایا گیا، مخصوص سیٹوں کی تقسیم ہونی چاہئے اب دیکھنا یہ ہے کہ پارلیمنٹ کے فیصلے کے مطابق ہوگی یا سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق، پارلیمنٹ کا قانون سپریم کورٹ کے فیصلے بعد آیا، جس کو تاحال معطل نہیں کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید