• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، بھارتی ٹیم میچ کھیل کر پاکستان سے چلی جائیگی

کراچی(عبدالماجدبھٹی) اب اس بات کے امکانات روشن دکھائی دے رہے ہیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم فروری میں آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے میچ کھیلنے پاکستان آئے گی لیکن میچ کھیلنے کے بعد پاکستان میں رات نہیں گزارے گی۔ 

دس بارہ گھنٹے بعد میچ کھیل کر بھارتی ٹیم پاکستان چھوڑ دے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی چیمپنز ٹرافی میں بھارت کے میچوں کی میزبانی کرنے کے حوالے سے اس حد تک لچک کا مظاہرہ کرنے کو تیار ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اپنا قیام نئی دہلی،امرتسر یا موہالی میں رکھے،اور میچ کھیلنےپاکستان آجائے اور میچ کھیل کر رات کو واپس بھارت چلی جائے،پاکستان چارٹرڈ فلائٹ کے انتظامات اور ملٹی پل ویزہ دینے کو تیار ہے۔

پی سی بی کے حد درجہ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی بورڈ کے درمیان ای میل اور ٹیلی فونک رابطے بھی ہوئے ہیں۔

کوالالمپور میں ایشین کرکٹ کونسل میٹنگ کے دوران بھی دونوں بورڈز کے اعلی حکام کے حکام کے درمیان اس حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اس حوالے سے جب رابطہ کیا تو پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں مکمل معاونت اور تعاون کا یقین دلایا اب یہ معاملہ بھارتی بورڈ ،بھارتی حکومت کے سامنے رکھے گا۔

ذمے دار کا کہنا ہے کہ عام طورپرپاکستان ،بھارتی کرکٹ ٹیم کو سنگل انٹری ویزہ دیتا ہےلیکن پاکستان نے ملٹی پل ویزہ جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ پاکستان نے کہا ہے کہ اگر یہ تجویز قابل عمل ہوتی ہے ہم چارٹرڈ فلائٹ کا بھی انتظام کرنے کو تیار ہیں۔

آئی سی سی کے بھارتی براڈ کاسٹر کی جانب سے ایک تجویز یہ آئی ہے کہ بھارت کا ایک میچ لاہور کے بجائے راولپنڈی میں کرایا جائے جس پر پاکستان نے حامی بھر لی ہے۔

اہم خبریں سے مزید