• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں ڈینگی کے وار نہ رک سکے، تعداد بڑھ کر 5555 تک جاپہنچی

راولپنڈی، اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری رہا جو بڑھ کر 5555 تک جا پہنچی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کے95کنفرم مریض سامنے آئےجس کے ساتھ مریضوں کی تعداد3279ہوگئی ہے۔252ڈینگی کے کنفرم مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ دریں اثناء اسلام آباد میں بھی 55 مریضوں کے اضافے سے ڈینگی کیسز کی تعداد 2276 ہو گئی ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں ڈینگی نے 35 افراد کو متاثر کیا اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار چار سو بیس ہو گئی۔شہری علاقوں میں 20 کیسز کے اضافے سے مجموعی تعداد 856 تک پہنچ گئی ۔ ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت ڈینگی صورتحال کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اسلام آباد سے مزید