• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 28 موٹرسائیکلوں، 29 موبائل فونز سے محروم، لاکھوں کی چوریاں

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) جڑواں شہروں میں72وارداتوں میں نقدی ، زیورات ، دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ، 28 موٹر سائیکل، 29 موبائل فون اڑا لئے گئے۔ایک موٹر سائیکل ،8 موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ4 موبائل فون جھپٹا مار کر چھین لئے گئے۔ 32گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور لاکھوں کی نقدی اور زیورات کے علاوہ دیگر قیمتی گھریلو سامان لے اڑ ے۔وفاقی دارالحکومت میں 8 موٹر سائیکل چوری ہوئے ایک موبائل اور نقدی چھین لی گئی۔ 3گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے چکلالہ سکیم تھری میں عبد الصمد کے گھر سے 15لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی اور زیورات جبکہ اسی تھانے کے علاقے گلریز ٹو میں احتشام کا 8 لاکھ مالیت کا ویلڈنگ پلانٹ چوری کر لیا گیا۔تھانہ صدر بیرونی کے علاقے گلشن اقبال میں ولید کے گھر سے 10لاکھ روپے مالیت کے انعامی بانڈ اور زیورات ،تھانہ روات کے علاقے فیز 8میں واجد شاہ کے گھر سے 4لاکھ روپے ،تھانہ نصیر آباد کے علاقے لکھو گاؤں میں عبدالوحید کی 5بکریاں، تھانہ وارث خان کے علاقے نو امر پورہ میں عبدالعلام کے گھر کے باہر سے ریڑھی ، چار من کھجوریں اور 35ہزار روپے چوری کر لئے گئے۔ واہ کینٹ میں سیف الاسلام سے دو مسلح موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر قیمتی موبائل فونز چھین کر چلتے بنے۔
اسلام آباد سے مزید